• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب سیڈ کارپوریشن اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ملتان(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی موجودگی میں پنجاب سیڈ کارپوریشن اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے مابین ایک مفاہمتی یاداشت پر ایگریکلچر ہاؤس لاہور میں دستخط کیے گئے جس کے تحت پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تصدیق شدہ بیج فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے سونا سیلز سینٹرز پر کاشتکاروں کو فروخت کیلئے دستیاب ہوں گے۔ ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (ٹاسک فورس) پنجاب، محمد شبیر احمد خان اور چیف کمرشل آفیسر فوجی فرٹیلائزر کمپنی محمد علی جنجوعہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ مینیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹو آفیسر فوجی فرٹیلائزر کمپنی جہانگیر پراچہ، جنرل سیلز مینیجر میاں ذکاء الدین بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید