ملتان (سٹاف رپورٹر )تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ اور سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے کہا ہے کہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے متحد ہو کر امن کے پیغام کو عام کیاجائے،حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ اور دنیاو آخرت میں کامیابی کازینہ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قدیمی و مرکزی امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ، متولی و لائسنسدار محمد شاہ زیب حسن کے زیر اہتمام چہلم کے سلسلے میں علم و ذوالجناح کے ماتمی جلوسوں کی برآمدگی سے قبل عزاداروں سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر ملک شجر عباس کھوکھر، جواد حسن، فیاض خان،شاہد عباس چاون، محمد عمران جوئیہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔