اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کی پارلیمانی امور کمیٹی کے ارکان نے ججز اور جرنیلوں سمیت بیوروکریسی کے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنے کی تجاویز پیش کی ہیں‘پی ٹی آئی کے رکن کمیٹی علی محمد خان نے کہاکہ پارلیمنٹیرینر کی طرح عدلیہ ،بیوروکریسی او ر ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھی اپنے ثاثے ظاہر کرنے چاہیے‘افغان سمزکے پاکستان میں استعمال کے معاملے پر چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ایزی پیسہ کے ذریعے فراڈ ہوتا ہے اس میں سمز میں شناخت نہیں ہوتی جس پر این سی سی آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ ہم پی ٹی اے سے مل کر کام کر رہے ہیں‘رکن کمیٹی نعیمہ کشور نے کہاکہ بی آئی ایس پی پروگرام کا کہہ کر گاؤں اور دیہات میں انگوٹھے لگواتے ہیں اور سمز استمال ہوتی ہیں‘پشاور میں باآسانی افغانستان کی سمز دستیاب ہیں ان کے زریعے بھتہ لیا جاتا ہےجس پر حکام نے بتایا کہ ہماری موبائل کمپنیوں کی مدد سے افغانستان کی سمز کو سگنلز کی رسائی ملتی ہے‘ہم نے برطانیہ کی سمز کو بلاک کیا ہے جبکہ افغانستان کی سمز سے متعلق اگلی کمیٹی میں بریفنگ دیں گے۔