• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بنگلہ دیش اعلیٰ عسکری قیادت کی ملاقات، دفاعی اور سیکورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی، اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ،نیوز رپورٹر )پاکستان اور بنگلہ دیش کی اعلیٰ عسکری قیادت کی ملاقات، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ادھر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج سے بنگلہ دیش کا دو روزہ دورہ کرینگے ، چیف ایڈوائزر پروفیسر یونس اور دیگر سے ملاقاتیں ہونگی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلہ دیشی فوج کے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد فیض الرحمن نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مثبت انداز میں آگے بڑھتے تعلقات کو سراہا اور دفاعی تعاون کے فروغ کیلئے نئی راہیں اور مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اہم خبریں سے مزید