• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

23 سے 27 اگست تک تیز بارشیں متوقع، الرٹ جاری

اسلام آباد( اپنے رپورٹر سے، نیوز رپورٹر) آج 23 سے 27 اگست تک تیز بارشیں متوقع، الرٹ جاری کر دیا گیا ، محکمہ موسمیات نے آج سے مون سون بارشوں کے آٹھویں سپیل کا امکان ظاہر کیا ہے، ملک کے دیگر علاقوں کی طرح راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ ملک کے بالائی حصوں میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث دریا ووں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے،پی ڈی ایم اے پنجاب نے شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے اضافے بارے الرٹ جاری کر دیا۔

اہم خبریں سے مزید