اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) قومی احتساب بیورو ( نیب) نے متروکہ وقف املاک بورڈ سے ریاست کی اراضی کی ٹرانزیکشن کی سکروٹنی کیلئے بورڈ کے دائرہ کار میں آنے والی تمام اراضی اور ان کی الاٹمنٹ سے متعلق تمام متعلقہ قانونی دستاویز طلب کر لی ہیں ,نیب ہیڈ کوارٹر میں ایک لینڈ ڈائریکٹو ریٹ قائم ، غیر قانونی قابضین اور اسٹیٹ کی اراضی کے غلط استعمال میں ملوث بدعنوان عناصر کیخلاف کارروائی کی جائے گی، نیب ہیڈکوارٹر کی جانب سے سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کے نام لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کی آبادکاری کیلئے محکمہ بحالیات قائم کیاگیا تھاتاہم جعلی کلیمز۔یکطرفہ تقسیم اراضی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے یہ کرپشن کاگڑھ بن گیا۔ادارہ جا تی اصلاحات اور ذمہ داریوں کی بورڈ آف ریونیو کو منتقلی کے باجود غیر قانونی قبضے ۔ اکثر وبیشتر عملہ کی ملی بھگت اور ریکارڈ کی تحریف سےسر کاری اراضی کی فروخت اور غلط استعمال جاری ہے۔گہری جڑیںرکھنے والے اس ایشو کو حل کرنے کیلئے نیب نے نیب ہیڈ کوارٹر میں ایک لینڈ ڈائریکٹو ریٹقائم کیا ہے۔