• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR، سیلز ٹیکس و فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کرانے کی تاریخ میں 26 اگست تک توسیع

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) ایف بی آر نےسیلز ٹیکس و فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کرانے کی تاریخ میں 26اگست2025تک توسیع کر دی ، ایف بی آر کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ جولائی 2025کے سیلز ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ 18اگست تھی جس میں توسیع کر دی گئی ہےا ور اب نئی تاریخ 25اگست مقرر کر دی گئی ہے، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کرانے سے متعلق نئی تاریخ سے ایف بی آر کے تمام فیلڈ دفاتر ایل ٹی او ، آر ٹی او، ایم ٹی او اورسی ٹی او کے چیف کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیاگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید