• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ نے ’’نئی انرجی وہیکل پالیسی 2025-30‘‘ کی بھی منظوری دیدی

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی کابینہ نے ای سی سی کی سمری پر دو اہم فیصلوں کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کی جانب سے حالیہ مون سون بارشوں کے متاثرین کے لیے 5ارب0 8 کروڑ روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دی تاکہ متاثرہ افراد کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔کابینہ نے وزارتِ صنعت و پیداوار کی جانب سے پیش کی گئی "نئی انرجی وہیکل پالیسی 2025-30" کی بھی منظوری دی۔ پالیسی سےملک میں الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ ملےگا۔ ای سی سی نے قبل ازیں ا س پالیسی کی اصولی منظوری دی تھی۔
اہم خبریں سے مزید