اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) جونیئر بیور وکر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ سرکاری افسران کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس(MCMC) کے ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 18 و مساوی کے افسران کیلئے 45ویں مِڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے انعقاد کا اعلان کردیاہے۔اسٹیبلشمنٹ دویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں‘ وفاقی محکموں اور صو بائی حکومتوں سے موزوں اور اہل افسروں کی نامزدگیاں طلب کرلی ہیں۔ یہ تر بیتی کورس 17 نومبر 2025 سے 23 جنوری 2026 تک کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں ہوگا۔ اہل افسران کی نامزدگیاں 10 ستمبر تک طلب کی گئی ہیں۔