• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل آئی جی خیبر پختونخوا محمد وصال نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) ایڈیشنل آئی جی خیبرپختونخوا محمد وصال نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات،کموڈور (ر) محمد جواد اختر بحری اُمورٹیکنیکل ایڈوائزر مقرر ، ڈاکٹر مرتضیٰ حسن کو چیئر مین PARCکااضافی چارج تفویض ، عنبرین جان کو تفویض ایم ڈی سرکاری ٹی وی کے چارج میں توسیع ، ڈپٹی سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی راشد جاوید کی خدمات واپس ۔خیبرپختونخوا میں تعینات پولیس سروس گریڈ 21 کے ایڈیشنل آئی جی محمد وصال فخر سلطان کی خدمات نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے سپرد جبکہ کموڈور (ر) محمد جواد اختر کو وزارتِ بحری اُمور میں ٹیکنیکل ایڈوائزر مقرر کیا گیا اُنہیں ایم پی۔ون اسکیل میں 3 سال کیلئے کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ۔ دوسری جانب وزیرِاعظم کی منظوری سے وزارتِ تجارت میں پانچ ممبران کی تقرری بھی عمل میں لائی گئی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق عمر داد آفریدی، جاوید اقبال خان اور محمد حمود الرؤف کو پبلک سیکٹر سے جبکہ محمد رؤف خان اور رفعت انعام بٹ کو پرائیویٹ سیکٹر سے ایم پی۔ون اسکیل میں تین سال کیلئے کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید