• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی ندی سے بیگ سے بڑی تعدار میں گولیاں، ہینڈ گرینیڈ اور زنگ آلود اسلحہ بر آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کورنگی ندی سے بیگ سے بڑی تعدار میں گولیاں ، ہینڈ گرینیڈ اورزنگ آلود اسلحہ بر آمد ہوا۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنتعی ایریا کے علاقے میں ندی پر مشکوک بیگ کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ مشکوک بیگ کی اطلاع پر پولیس نےبم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا ۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق بیگ سے 30 بور پستول ، ریوالور گولیاں ،7 دستی بم اور مختلف اقسام کا اسلحہ ملا جو زنگ آلود ہے ۔ برآمد اسلحہ اور دستی بم پرانے ہیں۔ بارش کے دوران بند بنانے کے لئے مذکورہ مقام پر ہیوی مشینیں لگائیں گئی تھیں ۔
اہم خبریں سے مزید