• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تناؤ ختم کرنے کی کوشش پر گرفتاریاں ہوجاتی ہیں‘ بیرسٹر گوہر

لاہور( این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کی حراست پر اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ جب ہم کوشش کر رہے ہیں کہ تناؤ ختم ہو تو گرفتاریاں شروع ہو جاتی ہیں‘ اِن حرکتوں سے عوام کی نفرت میں اضافہ ہو گا‘ ملک کے حالات پہلے ہی نازک ہیں‘ ان میں مزید بگاڑ پیدا نہ کیا جائے۔ انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے فیملی ممبرز کو گرفتار کر کے سیاسی تناؤپیدا کیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید