دمشق( جنگ نیوز) شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد نئی حکومت نے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شام کی کرنسی کی قدر میں 14 سال کی خانہ جنگی کے بعد بہت زیادہ کمی آئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد لیرہ کی قوت خرید کے ریکارڈ کم سطح پر پہنچنے کے بعد اسے مضبوط کرنا ہے۔ شام میں خانہ جنگی دسمبر 2024میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے پر ختم ہوئی تھی،2011 میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے شامی لیرہ اپنی قدر کا 99 فیصد سے زیادہ کھو چکا ہے اور اب شرح تبادلہ 10,000 لیرہ فی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔