پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بیماریاں پھیلنے لگیں۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سانس کی بیماریوں کے 857 نئے کیس رپورٹ ہوئے ۔سیلاب کے بعد سے اب تک سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کی تعداد 2 ہزار 644 ہو گئی ہے، محکمہ صحت کے مطابق مجموعی طور پر ملیریا کیسز کی تعداد 176 ہو گئی ہے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آنکھوں کے انفیکشنز کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 161 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔سیلاب سے 11 اضلاع متاثر ہوئے جن میں ایبٹ آباد، باجوڑ، بونیر، بٹگرام، دیر، مانسہرہ، سوات، شانگلہ، صوابی، تورغر اور بنوں شامل ہیں۔