• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آئیڈل کا قافلہ ٹیلنٹ کی تلاش میں لاہور پہنچ گیا

لاہور (جنگ نیوز) دِل کی دھڑکنیں تیز ہوتی جارہی ہیں۔ گلوکاری کے شوقین نوجوانوں کو پاکستان کے سب سے بڑے میوزک مقابلے ”پاکستان آئیڈل 2025“ کا حصہ بنانے کیلئے ہفتے کو پاکستان کے دِل ”لاہور“ میں آڈیشن لئے جائیں گے۔ قذافی اسٹیڈیم کے قریب الحمراکلچرل کمپلیکس میں ”پاکستان آئیڈل“کے سنسنی خیز آڈیشنز کا میلہ سجے گا جہاں گلوکاری کے شوقین اور زندہ دلان لاہور اپنی آواز کے جادو سے سب کو متاثر کریں گے۔ اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ کیا واقعی لاہوری، ملتان اور سکھر والوں کو پیچھے چھوڑ جائیں گے؟۔ منتظمین کے مطابق یہ آڈیشنز کسی بھی باصلاحیت گلوکار کو پیچھے نہیں رہنے دیں گے، شائقین کو تاکید کی گئی ہے کہ وقت ضائع نہ کریں، اپنی آواز کو آزمائیں اور ہفتے کی صبح الحمرا کلچرل کمپلیکس پہنچ کر اپنے خوابوں کی دنیا کا دروازہ کھولیں، قسمت آزمائیں اور دُنیا پر چھا جائیں۔
اہم خبریں سے مزید