کراچی ( سہیل افضل)ایف بی آر نے ایک ماہ پہلے ممبر کسٹمز آپریشن تعینات کئے جانے والےگریڈ 22 کے آفیسر واجد علی کا ٹرانسفر کر کےانھیں جونیئر پوسٹ پر چیف کلکٹر اپریز منٹ ساوتھ کراچی تعینات کر دیا ہے ، واضح رہے کہ اس پوسٹ پر گریڈ 20 کے آفیسر سر انجام دے رہے تھے،واجد علی کی جگہ وزیر اعظم ہاوس میں ایڈیشنل سیکریٹری کے فرائض سر انجام دینے والے گریڈ 21 کے آفیسر سید شکیل شاہ کو ممبر کسٹمز آپریشن تعینات کر دیا گیا ہے ، جمعہ 22 اگست کو جاری کردہ ایف بی آر نوٹی فیکشن کے مطابق چیف کلکٹر اپریزمنٹ ساوتھ اور گریڈ 20 کے آفیسر جمیل ناصر کو تبدیل کر کے انھیں چیف کلکٹر کسٹمز نارتھ پشاور تعینات کر دیا ہے ۔