• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو وائرس کے آؤٹ بریک کا خطرہ، وزیراعظم نے بدھ کو اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(نامہ نگار) پولیو وائرس کے آئوٹ بریک کا خطرہ، وزیراعظم نے بدھ کو اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکریٹریز بھی شرکت کریں گے، چاروں وزرائے اعلیٰ، چیف سیکرٹریز کو ذاتی طور پر وزیر اعظم ہائوس میں طلب کیا گیا ہے۔

وزیر صحت نے کہا ہے بچوں نے قطرے نہ پیے تو سالانہ ہزاروں کیسز رپورٹ ہوسکتے ہیں۔

این آئی ایچ ذرائع کے مطابق پاکستان میں پولیو وائرس کے خطرناک پھیلاو کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ ملک کے 75 سے زائد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس میں ملک میں انسداد پولیو اقدامات اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ 

اس سے قبل ملک کے 4 علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی سب سے خطرناک قسم پائی گئی تھی جن میں دیامر، جنوبی وزیرستان، لاہور اور راولپنڈی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

اہم خبریں سے مزید