اسلام آباد (ناصر چشتی )ڈاکٹر سید مرتضی اندرابی کو پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کا قائم مقام چیئرمین مقرر کر دیا گیا ۔ وہ یہ ذمہ داری تین ماہ کے لیے ادا کریں گے۔ڈاکٹر اندرابی اس وقت پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل میں ممبر اینمل سائنس ڈویژن کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انہیں حکومت پاکستان کے لائیو اسٹاک ڈویژن، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے سربراہ اینمل ہسبینڈری کمشنر کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔