ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 30مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ ممتاز آباداورشاہ رکن عالم کے علاقے دلاور عباس،اسد علی نور اعظم خان اور یعقوب خان سےنامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے مدثر سے مسلح ملزمان موبائل لے گئے جبکہ سٹی جلالپور کے علاقے بشیر احمد کا موٹر پمپ حاجراں بی بی کے گھر سے نقدی 3لاکھ 10ہزار چار ماشے سونا اور چاندی و چار بکریاں گلگشت کے علاقے مشتاق اور محمد مشتاق کی موٹرسائیکلیں بی زیڈ کے علاقے زوہیب کی سائیکل حارث کا موبائل کوتوالی کے علاقے خالد کی موٹرسائیکل ڈی ایچ اے کے علاقے محمد حسین کی نقدی 1لاکھ 50ہزار و دوتولہ سونا صدر کے علاقے اسلم کی موٹرسائیکل الپہ کے علاقے تصور کا موٹر تھری فیز سیتل ماڑی کے علاقے آصف کا موبائل دولت گیٹ کے علاقے علی مرتضیٰ کی رقم 2لاکھ طلائی زیور دیگر سامان لوہاری گیٹ کے علاقے جنید کا موبائل رومان شوکت کی نقدی 50ہزار و موبائل بوہڑ گیٹ کے علاقے عبید خالد کا موبائل کپ کے علاقے محمد رفیق کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے ۔