• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکتا نون گینگ کے 3 کارندے گرفتار،ساڑھے 6لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ راجہ رام نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں مطلوب شوکتا نون گینگ کے 3 کارندوں کو گرفتار کر کے 6لاکھ 60ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ راجہ رام نے ڈکیتیاور چوری کی وارداتوں میں مطلوب شوکتا نون گینگ کے 3 کارندوں کو،جنمیں شوکت ولد فضل، نذیر ولد شریف شفیق ولد مرید شامل ہیں، گرفتار کیا، پولیس نے کارروائی کے دوران 6لاکھ 60ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں 2 عدد سولر انورٹر، بجلی کےتار، واٹر پمپس اور 1لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد نقدی شامل ہے، برآمد کرلیا جب کہ ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے 9 مقدمات کا بھی انکشاف کیا۔
ملتان سے مزید