ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم اعجاز سے 10لیٹر شراب سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم شعیب سے 25لیٹر ملزم حسنین سے 15لیٹر شراب قادر پورراں پولیس نے ملزم منظور سے 1100گرام چرس سیتل ماڑی پولیس نے ملزم نعیم سے 20لیٹر شراب دہلی گیٹ پولیس نے ملزم واجد سے 10لیٹر شراب لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم شکیل سے 5لیٹر شراب برآمد کرلی،نہری پانی چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ۔پولیس نے لین دین کے معاملات میں شہریوں کو بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔