• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KP میں سیلاب کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری

پشاور(جنگ نیوز) خیبر پختونخوا میں سیلاب کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیلاب سے 16 اضلاع میں فصلوں کو نقصان پہنچا۔ سیلاب کے باعث 31 ہزار 600 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا۔محکمہ زراعت خیبر پختونخوا کے مطابق فصلوں کو سب سے زیادہ نقصان بونیر میں پہنچا۔ بونیر میں سیلاب کے باعث 26 ہزار 141 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔ اور سوات میں 3 ہزار 750 اور دیر لوئر میں 617 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث شانگلہ میں 52 ایکڑ زمین پر فصلوں کو نقصان پہنچا۔ اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سب سے زیادہ مکئی کی فصل کو نقصان پہنچا۔خیبر پختونخوا میں سیلاب سے چاول، سبزیوں اور باغات کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔
پشاور سے مزید