• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر کھیل و امور نوجوانان کا بونیر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

پشاور(جنگ نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان نے ضلع بونیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں گنشال، جبگئی اور گنشال میرہ کا دورہ کیا۔انہوں نے متاثرین کیلئے قائم ریلیف کیمپس کا معائنہ کیا، وہاں موجود عوام سے ملاقات کرکے سہولیات کا جائزہ لیا اور عوام کے مسائل بھی سنے۔وزیر کھیل نے دورے کے دوران متاثرہ خاندانوں میں معاوضے کے چیکس بھی تقسیم کیے اور علاقے میں تین لاپتہ افراد کیلئے جاری ریسکیو آپریشن کی نگرانی بھی کی۔ انہوں نے ریسکیو ٹیم اور مقامی افراد سے ملاقات کرکے ان کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم عوام کے ساتھ ہیں۔ متاثرین کی بحالی اور مدد کیلئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس عمل کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کی ضروریات کو فوری طور پر پورا کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور متاثرین کی بحالی تک ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
پشاور سے مزید