• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، علی مدد جتک

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر حلقے کے عوام سے ملاقات میں کہی ، اس موقع پر علاقے کے معتبرین ، قبائلی عمائدین ، اور سیاسی کارکنان بھی موجود تھے ۔ عوام نے حاجی علی مدد جتک کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے تعلیم ، صحت ، روزگار اور ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کی درخواست کی ۔ علی مدد جتک نے عوامی مسائل غور سے سنے اور یقین دلایا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہماری سیاست کا مقصد ہے ، ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ۔
کوئٹہ سے مزید