کوئٹہ (خ ن) کمشنر /چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن کی خصوصی ہدایت اور سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد بلوچ کی نگرانی میں آر ٹی اے کوئٹہ، ٹریفک پولیس اور بجلی تھانے اور زرغون آباد پولیس پر مشتمل نواں کلی کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دس (10) غیر قانونی رکشے قبضے میں لیں گئے۔کارروائی کے دوران متعدد ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بھی کیے گئے۔اس موقع پر حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی رکشے اور بغیر کاغذات کی گاڑیاں نہ صرف شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہیں بلکہ شہر کے بڑھتے ہوئے ٹریفک دباؤ کی بھی بڑی وجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی واضح ہدایات ہیں کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولتیں میسر آ سکیں۔