کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان و فوکل پرسن مذاکراتی کمیٹی زاہد اختر بلوچ کا لانگ مارچ کے 8 مطالبات پر عمل درآمد کرانے کے لئے عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے رابطہ ، دونوں رہنماوں نے جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کے آٹھ نکات اور مرکزی حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی کے ناموں پر اتفاق کیا اور بلوچستان کے اجتماعی سلگتے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مل کر بلوچستان کے عوام کو مسائل سے نجات دلاسکتے ہیں ۔