• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈومیسٹک پروازوں میں اضافہ نہ ہونے سے بزنس کمیونٹی کو مشکلات

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) قومی ائیر لائن کی جانب سےڈومیسٹکروٹس پر پروازوں میں اضافہ نہ ہوسکا جبکہ کوئٹہ سے ملتان،پشاور،تربت،گوادر کے لئے فضائی سروس شروع نہ کی جاسکی ،بزنس کمیونٹی اور لوگوں کو دشواری کا سامنا، پی آئی اے حکام کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ سےملتان،پشاور،تربت،گوادر اور پنجگور کے لئے براہ راست پروازیں نہ ہونے کی وجہ سے انہیں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہےملتان جانے کے لئے لاہور جانا پڑتا ہے جبکہ پشاور جانے کے لئے اسلام آباد اسی طرح تربت گوادرکے لئےکراچی اور پھر وہاں سے براستہ روڈ یا دوسری پرواز کے ذریعے جانا ہوتا ہے جسکی وجہ سے قیمتی وقت اور پیسہ ضائع ہوتا ہے واضح رہے کہ کوئٹہ سےملتان ،پشاور اور تربت کے لئے پروازیں تھیں لیکن آپریشنل وجوہات اور بزنس خسارےکی بنا پر فضائی سروس بند کردی گئی انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ کوئٹہ سےملتان،پشاور،تربت،گوادر کے لئے پروازیں شروع کی جائیں۔
کوئٹہ سے مزید