قلعہ عبداللہ( نامہ نگار) کلی لمڑان میں داماد نے سسرال جا کر بیوی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق کلی لمڑان میں گھریلو تنازعہ پر داماد نے سسر کے گھر پر ساتھیوں سمیت حملہ کر کے اپنی ناراض بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ لاش کو ٹراما سینئر میزئی اڈہ منتقل کردیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔