• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانوں، پولیس دفاتر میں اہلکاروں کی بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے داخلہ پر پابندی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) محکمہ پولیس نے تھانوں، دفاتر میں اہلکاروں کے بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکلوں کے داخلہ پر پابندی عائد کردی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پولیس لائن، مختلف تھانوں اور دفاتر میں تعینات ملازمین و آفیسر ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ کے کوئی بھی موٹر سائیکل فیاض سنبل شہید پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر، تھانوں اور دفاتر میں داخل نہیں ہو گی، موٹر سائیکل کے دونوں نمبر پلیٹس ہونا لازمی ہیں جس بھی ملازم کے موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ نہ ہو گی اُسے داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی تمام ملازمین 2 یوم میں نمبر پلیٹس لگائیں۔
کوئٹہ سے مزید