نئی دہلی ( خبر ایجنسی) بھارت نے جنگی دوڑ میں تیزی لاتے ہوئے ایک فرانسیسی کمپنی کے ساتھ مل کر لڑاکا طیاروں کے انجن تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نےایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ اقدام ففتھ جنریشن کے جدید لڑاکا طیاروں (AMCA) کے منصوبے کا حصہ ہے۔
اگرچہ کمپنی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا مگر بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فرانسیسی کمپنی سیفران (Safran) ہے۔ بھارت جو دنیا کے بڑے ہتھیار درآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے، مقامی اسلحہ سازی بڑھانے کے لیے 2033ء تک 100 ارب ڈالر کے نئے دفاعی معاہدوں کا ہدف رکھتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ بھارت نے فرانس سے مزید 26 رافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے تاکہ روسی میگ 29 کے طیاروں کی جگہ لی جا سکے۔
نئی دہلی مغربی ممالک بالخصوص امریکا، جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھا رہا ہے۔