واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن، واشنگٹن کے محفوظ ترین مقامات پر فوج تعینات کر دی۔
اقدام کو مقامی قیادت نے طاقت کا مظاہرہ قرار دیا۔ جرائم زدہ علاقوں میں نیشنل گارڈ اہلکار نظر نہیں آئے۔
ان اہلکاروں کا گرفتاریوں میں کوئی کردار نہیں جو سیاحوں کے ساتھ سیلفیاں بناتے اور گھومتے دکھائی دیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر تقریباً 2 ہزار نیشنل گارڈ فوجی واشنگٹن ڈی سی میں تعینات کیے گئے ہیں مگر یہ زیادہ تر شہر کے محفوظ اور سیاحتی مقامات جیسے نیشنل مال، واشنگٹن مونومنٹ اور لنکن میموریل کے قریب ہیں نہ کہ ان علاقوں میں جہاں جرائم کی شرح سب سے زیادہ ہے۔
فوجیوں کا کردار محدود ہے اور وہ زیادہ تر سیاحوں کے ساتھ گھل مل رہے ہیں یا صرف موجودگی دکھا رہے ہیں۔
شہری اور مقامی قیادت خاص طور پر ڈیموکریٹک میئر اس تعیناتی کو جرائم کے خلاف عملی اقدام کے بجائے ٹرمپ کی طاقت کا مظاہرہ قرار دے رہے ہیں۔