اسلام آ باد ( نیو ز ر پورٹر)وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی کی بندرگاہوں پر بار بار بارش کے بعد صفائی ستھرائی کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کرنے کا عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آلودگی کو سمندر میں داخل ہونے اور سمندری ماحولیاتی نظام، ماہی گیری اور ساحلی برادریوں کے نقصان کو کم سےکم کیا جائے گا،شدید بارشوں سے کراچی اور قاسم بندرگاہیں آلودگی سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں،آلودگی کو سمندر میں داخل ہونے، ماہی گیری اور ساحلی برادریوں کے نقصان کو کم سےکم کیا جائے گا،، وزارت بحری امور کے مطابق وفاقی وزیر کی ہدایت پر کراچی کی بندرگاہوں پر برتھوں، جیٹیوں اور نیوی گیشن چینلز سے کچرے کو صاف کرنے کیلئے پوسٹ رین کلین اپ مہم کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ آلودگی کو سمندر میں جانے سے روکا جا سکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جب بھی شہر میں شدید بارشیں ہوتی ہیں تو کراچی اور قاسم بندرگاہیں آلودگی سے بہت زیادہ متاثر ہوتی ہیں کیونکہ شہری نالوں سے نکلنے والا سیوریج، ٹھوس فضلہ، تیل کی باقیات اور غیر پراسیسڈ صنعتی فضلہ کراچی ہاربر اور کھلے سمندر میں جاتا ہے۔