• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی کی بلڈنگ کو نیوٹیک کے حوالے کرنے کے خلاف احتجاج

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی کی بلڈنگ کو نیوٹیک کے حوالے کرنے کے خلاف طلباء الائنس میں شامل طلباء تنظیموں پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کی جانب سے ڈگری کالج سریاب میں ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے سے وارث افغان، بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ضلعی سیکرٹری کبیر بلوچ اور بی ایس او پجار کے یونٹ سیکرٹری عصمت بلوچ نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ َزرعی یونیورسٹی کو فعال نہ کرنا اور زرعی یونیورسٹی کی بلڈنگ کو نجی ادارے کے حوالے کرنا سنگین تعلیم دشمنی ہے زرعی یونیورسٹی اس صوبے کی عوام کیلئے امید کی کرن ہے جوکہ گزشتہ دور حکومت میں منظور ہوئی اور اربوں کی لاگت سے شاندار بلڈنگ بن گئی اب صوبائی حکومت زرعی یونیورسٹی کو فعال بنانے کی بجائے بلڈنگ کو کرایہ پر دے رہی ہے جو کہ صوبے کے عوام اور بالخصوص علم دشمنی پر مبنی عمل ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد زرعی یونیورسٹی کو فعال بنایا جائے اور اس میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق نئے تحقیقاتی مراکز بنائے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید