کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری پی ایچ ای / واسا محمد ہاشم غلزئی کی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس میں ماہانہ پروگریس رپورٹ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مینجنگ ڈائریکٹر واسا محمد گل خلجی ڈائریکٹر ریونیو سہیل انجم ,چیف انجنئیر محمد رمضان اچکزئی۔ڈائریکٹر فنانس ڈائریکٹر واٹر سپلائی زرغون عبدالقیوم ۔ایکسئین زرغون فرید احمد ۔ڈائریکٹر واٹر سپلائی ظہر ستار ایکسئین علی اکبر میڈم زی وقار اور تمام سب ڈویژن کے ایس ڈی او ، ریونیوافیسران اور سپروائزرز موجود تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پانی کی فراہمی کے لیے واسا کوئٹہ شہر میں ہنگامی بنیادوں پر تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے اور عوام کو صاف پانی کی فراہمی ہنگامی بنیادوں پر کیجا رہی ہے اجلاس میں بتایا گیا کہ واسا عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے، واسا کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اور محکمہ کی کارکردگی میں مزید بہتری لانا ہے۔واسا کی بہتری اور عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہم سب نے کردار ادا کرنا ہوگا۔ریونیو ریکوری کے لئے مشترکہ کوششوں کو مزید موثر بنانے کے لیے سالانہ 50کروڑ سے بڑھانا تاکہ محکمہ واسا اپنے مسائل خود حل کرسکے آمدنی کو بڑھانے سے مسائل حل ہونگے۔ اور محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکیگا عوام کو پینے کے پانی کی سپلائی بغیر کسی تعطل کے یقینی بنایا جائیگا ہر ایس ڈی او ۔سپروائزر اور والمین کی کارگردگی پر خاص طور نظر رکھی جائے گی۔ ان کے خلاف شکایت کی صورت میں متعلقہ ایس ڈی او سے وضاحت طلب کیا جائیگا۔اور تمام ٹیوب ویلوں میں رجسٹرڈ رکھ کر پانی کی ترسیل کا ٹائم ٹیبل نوٹ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام سائیڈ افیسران عوام کو پانی کی ترسیل کو بہتر سے بہتر بنائیں ۔اس ضمن میں کو تائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا اگر کوئی ملازم پانی کی ترسیل میں اقرباپروری ذاتی عنا دیا بد عنوانی کا مرتب پایا گیا یااگر کوئی ملازم اپنی جگہ کسی اور شخص کو ڈیوٹی پر مامور کرتا ہے تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملازم کو نوکری سے برخاست کردیا جائیگا۔