• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان سرزمین پر پاکستانی ٹرکوں پر پتھراؤقابل مذمت ہے،ایسوسی ایشن

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے قائد حاجی نورمحمّدشاہوانی مرکزی سیکرٹری جعفرخان کاکڑ حاجی عبد المجید بنگلزئی حاجی عطاء اللہ خان کاکڑ سہیل خان کاکڑ حاجی عبدالقادر اچکزئی حاجی پیر محمّد کاکڑ حاجی فیض اللہ خان اچکزئی ظاہر شاہ یوسفزئی حاجی امین سمالانی ملک نورخان کرد حاجی روزی خان مندو خیل و دیگر گڈز ٹرانسپورٹروں نے افغان سرزمین پر پاکستانی ٹرکوں پر پتھراؤ اور ڈرائیوروں کو شدید زد وکوب کرنے کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ افغانستان میں ہمارے ٹرکوں کے شیشوں پر پاکستانی پرچم اور مینار پاکستان کی تصاویر کو برداشت نہیں کیاجاتا جوکہ افسوسناک ہے انہوں وزیراعظم شہباز شریف چاروں صوبوں کے گورنروں وزراء اعلیٰ چیف سیکرٹریز ہوم سیکرٹریزو دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ پاکستان میں بھی غیر ملکی جھنڈیوں غیر ملکی صدور غیرملکی فوجی حکام اور غیر ملکی نقشوں کی تصاویر پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور لگا نے والوں پر سزا عائد کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید