• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید لیاقت آغا نے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرو یورالوجی کا چارج سنبھال لیا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) ہائی کورٹ بلوچستان کے حالیہ حکم کے تحت سید لیاقت آغا نے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرو یورالوجی کا چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالتے ہی انہوں نے ٹرانسپلانٹ ٹیم، ہیلتھ کارڈ ٹیم اور دیگر شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ اجلاس کیا۔اجلاس میں انہوں نے تمام شعبوں کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کو درپیش حالیہ مسائل کے فوری حل کے لیے جدید خطوط پر مبنی جامع حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید