• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوکل بسوں کی تعداد کم کرنے کاسختی سے نوٹس لیاجائے، بس یونین

کوئٹہ(پ ر) لوکل بس یونین کے چیئرمین لالا حنیف شاہوانی جنرل سیکرٹری شیر جان بلوچ بابو شفیع لہڑی میر بلند خان شاہوانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں لوکل بسوں کو روک کر کڑی شرائط لگاناکسی صورت قبول نہیں ان شرائط کی کوئی حیثیت بھی نہیں ہے نئے پرمٹ اور نئی لوکل بسوں کا تقاضاکرنے والے ٹرانسپورٹرز کو دیوار سے لگاکر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں کوئٹہ کی 30 لاکھ کی آبادی کے لیے لوکل بسیں سفر کا آسان ذریعہ ہیں مگر اب ٹرانسپورٹرز اورغریب عوام اذیت میں مبتلا کیاجارہا ہے عام سرکاری ملازم طالب علم مزدور خواتین بوڑھے بچے ٹرانسپورٹ انتظامیہ کے غلط فیصلوں کو بھگت کر اپنی قسمت کو رو ررہے ہیں مختلف علاقوں سے بازار جانے والی بسوں کی تعداد انتہائی کم کردی گئی ہے طویل انتظار کے بعد چھوٹی بسوں میں سواریوں کی بھیڑ لگ جاتی ہےجس سے مریض بوڑھے افراد ذلت اور تکلیف کا سامنا کررہے ہیں جبکہ خواتین بھی اسی صورت حال سے دوچار ہیں انہوں نے چیف سیکرٹری اوردیگر حکام سے اپیل کی کہ لوکل بسوں کی تعداد کم کرنے کاسختی سے نوٹس لیاجائے۔
کوئٹہ سے مزید