کوئٹہ (آن لائن) محکمہ سوشل ویلفیئر و سماجی بہبود حکومت بلوچستان کے ذیلی ادارے آرتھو ٹک، پروس تھیٹک اور فزیوتھراپی سینٹر (OPPC) میں معذور افراد کے علاج اور بحالی کا عمل جاری ہے۔ سینٹر میں معذوری کو کمزوری کے بجائے سہولت میں بدلنے کے لیے جدید مصنوعی اعضا(پروتھیسس)، آرتھو ٹک آلات اور فزیوتھراپی کی سہولیات ضرورت مند افراد کو فراہم کی جا رہی ہیں۔ معذور افراد کی بحالی کا یہ ادارہ بروری روڈ کوئٹہ پر قائم ہے جہاں معذور افراد کو مفت علاج و بحالی کی خدمات مہیا کی جاتی ہیں۔ محکمہ سماجی بہبود کے مطابق اس مرکز کا مقصد معذور افراد کو معاشرے کا فعال اور باوقار شہری بنانا ہے۔