• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی ملک کی خاطر پارٹی ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہے ،، سردار سربلند جوگیزئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت صدر آصف علی زرداری کی بدولت ہے ، پیپلز پارٹی ملک کی خاطر پارٹی ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہے ، پارٹی نے ہمیشہ اپنے ورکروں کو عزت دی ہے ۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو ملاقات کرنے والے پارٹی ورکروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کیلئے سیاست کی ہے اور واحد جماعت ہے جس کے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو پہلا متفقہ آئین دیا اور اس وقت بلاول بھٹو زرداری ملک کی ترقی کی سب سے بڑی علامت بن چکے ہیں ، بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو قوم کی امنگوں کے حقیقی ترجمانی کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت صدر آصف علی زرداری کی بدولت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت دہشت گردی سمیت مختلف مسائل کا سامنا ہے جن پر یکجہتی اور اتحاد سے ہی قابو پایا جاسکتا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید