• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین کی بحالی میں سب کو کردار ادا کرنا ہوگا: ڈاکٹر راغب نعیمی

لاہور(خبرنگار)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمد راغب حسین نعیمی نے حالیہ سیلابی بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب کو مل کر متاثرین کی بحالی میں کردار ادا کرنا ہوگا، یہی اسلام کا پیغامِ بھائی چارہ اور خدمتِ انسانیت ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میںریسکیو آپریشن کو تیز کیا جائے ، متاثرین کو فوری امداد، رہائش، ادویات اور خوراک مہیا کی جائے ۔ نقصانات کا جامع سروے کر کے متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد دی جائے،بے گھر ہونےوالے خاندانوں کو رہائش، خوراک، ادویات اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔
لاہور سے مزید