لاہور (خبرنگار) الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے غزہ متاثرین کیلئے 100 ٹن امدادی سامان کی 30 ویں کھیپ لاہورسے العریش ائیرپورٹ قاہرہ کیلئے روانہ کردی جومصرپہنچ گئی اور ریڈکریسنٹ مصر کےذریعےترجیحی بنیادوں پریہ امدادی سامان غزہ پہنچایاجائے گا ۔پروفیسر ڈاکٹرحفیظ الرحمن،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سید وقاص جعفری، بریگیڈیر کامران احمد، ڈاکٹر زاہدلطیف سمیت این ڈی ایم اے اور حکومتی نمائندوں نے امدادی سامان غزہ کے فلسطینی مسلمانوں کیلئے روانہ کیا۔