• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی مسلم لیگ کی جانب سےغذر میں راشن ودیگر امدادی سامان تقسیم

لاہور(خبرنگار) مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے غذر کے گاؤں دائین میں 72 خاندانوں کو راشن اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ سامان میں اجناس، روزمرہ استعمال کے برتن اور دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں۔ اس موقع پر متاثرہ خاندانوں کو پکی پکائی خوراک بھی فراہم کی گئی ،اب تک ساڑھے پانچ سو سے زائد افراد کو کھانا فراہم کیا جاچکا ہے۔ امدادی سرگرمیوں کی قیادت پاکستان مرکزی مسلم لیگ گلگت زون کے صدر مقصود حسین سندھو نے کی، جبکہ مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
لاہور سے مزید