لاہور ( جنرل رپورٹر ) لاہور کی نجی فارما سیوٹیکل نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے سیلاب متاثرین کے لئے جان بچانے والی ادویات سمیت عام استعمال کی 48لاکھ 72ہزار سے زائد کی ادویات عطیہ کر دیں نجی فارما کے سی ای او ڈاکٹرمحمد طاہر اعظم نے جنگ کو بتایا کہ 48لاکھ سے زائد کی ادویات پی پی ایم اے ، پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سیلاب زدگان کو بھجوائی گئی ہیں تاکہ سیلاب میں گرے پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد کی جاسکے ۔