لاہور(خبرنگار) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے استاد پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ڈاکٹرمحمد سرفراز ریٹائرمنٹ کے نو سال بعد بھی پنشن سے محروم ہیں۔ ڈاکٹر سرفراز نے جی سی یونیورسٹی میں ٹی ٹی ایس پر 2007 میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر جائننگ دی۔ 2008 میں ٹی ٹی ایس پروفیسرز کو پنشن نہ دینے کا قانون آیا۔ ڈاکٹر سرفراز 2018 میں ریٹائرڈ ہوگئے مگر انہیں پنشن کا اجرا نہ کیا گیا۔