لاہور(خبرنگار)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے چیئرمین خالد جاوید سنگھیڑہ، یاسین وڑائچ، پروفیسر فائزہ رعنا، رانا انوار الحق، مختار گجر، رانا لیاقت، ضیاء اللہ نیازی،پروفیسر راؤ حسن رشید، شفیق گجر ،کاشف شہزادہ چوہدری، آزاد گجر، میاں جہانگیر،طاہر اسلام ودیگر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ملازمین کے معاشی استحصال کی انتہا کردی ہے لیو انکیشمنٹ، پنشن وگریجویٹی میں کمی، رول 17۔اے کے خاتمے کے ظالمانہ اقدامات نے ملازمین کی زندگیاں اجیرن کر دیں ہیں اگر حکومت پنجاب نے ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں 20 اضافہ، 30 فیصد ڈسپییرٹی الاونس نہ دیا اور لیو انکیشمنٹ، پنشن وگریجویٹی میں اصلاحات کے ظالمانہ نوٹیفکیشنز واپس نہ لئے، انکم ٹیکس ریکوری واپس نہ کی تو شیڈول کے مطابق پنجاب بھر میں احتجاج اور مظاہرے کا سلسلہ جاری رہے گا 18 ستمبر کو لاہور میں تا تسلیم مطالبات دھرنا دیا جائے گا اور حکومتی پہیہ جام کر دیں گے۔