• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیرت النبیؐ کے پیغام کوعام کرنا وقت کی اہم ضرورت،وفاقی وزیر مذہبی امور

لاہور(خبرنگار)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ میلاد النبیؐ اور سیرت النبیؐ کے پیغام کو عام کرنا وقت کی سب سے بڑی اور اہم ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے آستانہ عالیہ عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر محمد سعد الرحمان نقشبندی مجددی کی قیادت میں علماء و مشائخ کے وفد نے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر محمد سعد الرحمان نقشبندی مجددی نے حکومتی سطح 1500واں میلاد مصطفیٰؐ کو شایانِ شان طریقے سے منانے کےلئے عشرہ رحمۃ للعالمین منانے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کی بھرپور تائید و حمایت کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں قراردادوں کی منظوری اور ملک بھر میں عشقِ رسول ﷺ، اتحادِ امت اور رواداری کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پوری امت مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہیں ۔
لاہور سے مزید