لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھاؤنی کے علاقے میں معمولی لڑائی جھگڑے پر شہزاد مسیح کو چھری کے وار سے قتل کرنے والا ملزم عاشر کوگرفتار کرلیا گیا ۔ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق مقتول کے بھائی پرنس کی مدعیت میں نامزد ملزم عاشر، چرچ، بلو وغیرہ اور3 نا معلوم افراد کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔