• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سادگی اپنائیں،دکھاوے کا کلچرختم کیا جائے،سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب

لاہور(خبرنگار) سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو نے سرکاری دوروں کے دوران بوکے اور تحائف پیش کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ سیکرٹری ایجوکیشن نے تمام ضلعی تعلیمی افسران کو تحائف کے اخراجات سکولوں اور طلباء کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سادگی اپنائی جائے، دکھاوے کا کلچر ختم کیا جائے اور سرکاری دوروں کے موقع پر کسی بھی افسر کو پھول وغیرہ پیش نہ کئے جائیں۔ سیکرٹری ایجوکیشن نے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام افسران کو بھی سرکاری دوروں کے موقع پر نمائشی کلچر کی حوصلہ شکنی کرنے اور مراسلے پر عملدرآمد فوری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
لاہور سے مزید