• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مناواں،بیوی کوچھری سے،لیاقت آباد میں ایک شخص کو قینچی سے قتل کردیا

لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں کے علاقہ میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر 50 سالہ بیوی کو قتل کردیاپولیس کے مطابق بیوی عزیزہ کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے والا ملزم ظہور کوگرفتار کرلیا لیاقت آباد کے علاقے میں جھگڑے کے دوران ملزم نے قینچی کے وار سے شخص کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نفیس مقتول ارشد کے گھر گیا جہاں دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ ملزم نے غصے میں قینچی کے وار کرکے ارشد کو شدید زخمی کیا زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ۔ ایس ایچ او لیاقت آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیاکاہنہ کے علاقے میں محلے دار کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا۔19سالہ اسد علی کو محلے دار نے لڑائی جھگڑے کے دوران زخمی کیا۔
لاہور سے مزید