• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوریاں ڈاکے، شہریوں سے لاکھوں مالیت کی گاڑیاں، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلیں اور نقدی لوٹ لی

لاہور (کرائم رپورٹر سے )شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں لوٹ لی گئیں۔ہڈیارہ میں محمدعبدالغفار سے 1 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹاؤن میں توصیف احمد سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، لاری اڈا میں عبدالرزاق سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس بی میں ریاض حسین سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، جبکہ اسلام پورہ میں محسن علی سے 1 لاکھ روپے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔داتا دربار میں عبدالکریم اور سندر میں سلیم احمد کی گاڑیاں جبکہ مزنگ میں زبیر انور، کاہنہ میں ارشد محمود اور شمالی چھاؤنی میں بلال حیدر کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید